علی گیلانی عمر بھر آزادی جموں و کشمیر کا پرچم تھامے رہے: شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) شہباز شریف نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی نے پاکستان اور کشمیریوں سے وفا کا حق ادا کیا، مرد آہن 'ہم پاکستانی، پاکستان ہمارا ہے' کا نعرہ لگاتے دنیا سے رخصت ہوئے۔ علی گیلانی ولولہ انگیز تحریک آزادی، فکر کی صورت زندہ جاوید رہیں گے۔
صدر ن لیگ و اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے علی گیلانی کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی کی وفات سے آزادی جموں و کشمیر کا تاریخ ساز عہد تمام ہوا، علی گیلانی نے حریت کی تابناک تاریخ رقم کی، جبرو استبداد کا کوئی ہتھکنڈا مرد حریت کا عزم صمیم متزلزل نہ کرسکا۔علی گیلانی عظیم مجاہد، پختہ وابستگی کا چراغ، صاحب بصیرت قائد تھے، مرد درویش عمر بھر آزادی جموں و کشمیر کا پرچم تھامے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کی چوتھی لہر مزید تیز۔۔89 افرادجاں بحق۔۔ 4103 نئے مریض رپورٹ