بی آر ٹی بس سروس کے مسافروں کیلئے خوشخبری

Sep 02, 2021 | 10:38:AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) بی آر ٹی بس سروس کے مسافروں کو حکومت کی طرف سے بڑی خوشخبری،  کامران بنگش نے اعلان کیا کہ سال 22-2021 کیلئے بی آر ٹی کو 2.8 ارب کی سبسڈی دی جائے گی ۔

تفصیلات  کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے کہا کہ  بی آر ٹی کے حوالے سے گردش کرنے والی خبریں حقائق کے منافی ہیں، لاہور میٹرو کو4.1ارب روپے ، ملتان میٹرو کو 3.6ارب روپے کی سالانہ سبسڈی ، راولپنڈی میٹرو کو 3.6ارب روپے کی سالانہ سبسڈی  ، اورنج لائن میٹرو ٹرین کو 8ارب روپےکی سالانہ سبسڈی مل رہی ہے، بی آر ٹی پشاور کے سفری اعدادوشمار دیگر میٹرو سروسز سے زیادہ ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی پشاور میں روزانہ ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد مسافرو سفر کرتے ہیں  جس کیلئے مالی سال 22-2021 کیلئے 2.8 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی ۔کامران بنگش نے مزید کہا کہ بی آر ٹی پشاور کا کرایہ ملک کی پبلک ٹرانسپورٹ میں سب سےکم ہے، غریب اور متوسط طبقے کے لیے بی آر ٹی کسی نعمت سے کم نہیں، ایک سال میں کرائے کی مد میں 73کروڑ سے زائد وصول ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:    افغانستان میں کشیدگی سےپاک افغان تجارت متاثر،برآمدات میں کمی

مزیدخبریں