امریکی اور افغانی صدور کے درمیان آخری فون کال سے متعلق اہم انکشافات؟

Sep 02, 2021 | 11:08:AM

 (مانیٹرنگ ڈیسک)طالبان کے  کابل پر  قبضے سے قبل  دونوں صدور کے درمیان ہونے والی آخری فون کال سے متعلق انکشافات سامنے  آئے ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو  میں صدر جوبائیڈن  نے اشرف غنی کو   کہا  تھا کہ دنیا میں تاثر ہے کہ آپ کے پاس طالبان سے لڑنے کے لیےکوئی پلان نہیں ہے، ہمیں یہ  تاثر دورکرنا ہو گا۔ حالیہ انکشافات کے پیش نظر یہ سوالات بھی جنم لے رہے ہیں کہ کابل پر طالبان کے قبضے سے پہلے ہی امریکا اور اشرف غنی میں بھروسےکا فقدان پیدا ہو چکا تھا۔

برطانوی خبر  رساں ادارے کی جانب سے امریکی اور افغان صدور کے درمیان ہونے والی آخری فون کال کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آخری فون کال میں اشرف غنی کی جانب سے امریکی صدر سے فضائی مدد مانگی گئی تھی جس پر  امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ ہم فضائی مدد ضرور کریں گے لیکن اس وقت جب ہمیں جنگی منصوبے کا علم ہو۔

خیال رہے کہ طالبان نے  15 اگست 2021 کو  افغان دارالحکومت کابل پر  بھی قبضہ کر لیا  تھا جس کے بعد وہاں موجود امریکی فوجی اور  افغان صدر  اشرف غنی سمیت متعدد اہم حکومتی عہدے دار  ملک سے فرار  ہو گئے تھے۔

 یہ بھی پڑھیں:    افغانستان انٹر نیشنل ائیر پورٹ دھماکوں کے بارے میں اہم انکشافات سامنے آ گئے

مزیدخبریں