شادی کی استقبالیہ تقریب۔۔دولہے نے دلہن کو  طلاق دیدی۔۔ وجہ جان کر سب حیران رہ گئے  

Sep 02, 2021 | 11:19:AM
شادی کی استقبالیہ تقریب۔۔دولہے نے دلہن کو  طلاق دیدی۔۔ وجہ جان کر سب حیران رہ گئے  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)شادی ایک ایسا بندھن ہے جو دو انسانوں ایک رشتے میں جوڑ دیتا ہے اور زندگی بھر کا ساتھ بن جاتا ہے مگر بعض اوقات شادی ہوتے ہوتے رہ جاتی ہے اسی طرح کا ایک واقعہ اردن میں پیش آیا جہاں دولہا نے شادی کے اگلے دن استقبالیہ کی تقریب سے 30منٹ قبل اپنی دلہن کو طلاق دے دی جس کی وجہ ایسی تھی کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دلہن کی غلطی یہ تھی کہ اس نے استقبالیہ تقریب میں شرکت کے لئے ایک مرد ہیئرڈریسر سے میک اپ کروا لیا تھا،دولہا  اپنی دلہن کو لینے بیوٹی سیلون گیا  تواس کے ذہن میں تھا کہ سیلون میں خاتون میک اپ آرٹسٹ ہو گی جس سے اس کی دلہن میک اپ کروائے گی لیکن وہاں پہنچنے پر اس کا خیال غلط ثابت ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:   قتل،خودکشی عام۔۔ میری فیملی جرائم پیشہ ہے: 19سالہ لڑکی نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا
 اس معاملے پر جب اس نے دلہن سے بازپرس کی کہ اس نے مرد سے میک اپ کیوں کروایا تو دونوں میں جھگڑا ہو گیا جس کے نتیجے میں دولہا طیش میں آ گیا اور شادی کی پارٹی سے آدھ گھنٹہ قبل اپنی دلہن کو طلاق دے ڈالی۔

یہ بھی پڑھیں: شادی سے کچھ  گھنٹے پہلے دولہے کی دردناک موت۔۔دلہن نے پھر کیا کیا جانیے!