چودھری نثار ملا عبدالغنی کے حامی تھے

Sep 02, 2021 | 11:30:AM

 (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر  داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ملاعبد الغنی کو افغان حکومت کے حوالے کرنے کی سخت مخالفت کی تھی۔

 تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار   نے کہا ہے کہ وہ اس بات کے حامی تھے کہ پاکستان کو  ملا عبدالغنی برادر کے ساتھ اچھا سلوک کرنا چاہیے اور  انھیں اپنا ہم نوا بنانا چاہیے۔انہوں نے ملاعبد الغنی کو افغان حکومت کے حوالے کرنے کی سخت مخالفت کی تھی۔

اس حوالے سے نواز شریف کے مؤقف سے متعلق سوال پر چوہدری نثار  علی خان کا کہنا تھا کہ نواز  شریف کا اس حوالے سے کیا مؤ قف تھا اس کا جواب خود نواز شریف بہتر طور  پر دے سکتے ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں:    امریکی اور افغانی صدور کے درمیان آخری فون کال سے متعلق اہم انکشافات؟

مزیدخبریں