مینار پاکستان۔ٹک ٹاکر سے دست درازی کا معاملہ۔۔ 3 ملزموں کا اعتراف جرم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) گریٹر اقبال پارک میں لڑکی سے دست درازی کے معاملے میں گرفتار 104 ملزمان میں سے 6 کو عائشہ اکرم نے شناخت کیا جن میں سے3ملزموں نے جرم کا اعتراف بھی کرلیا۔
پولیس کے مطابق ٹک ٹاکر خاتون نے جن ملزموں کو شناخت کیا ان میں شہریار، مہران، عابد، ارسلان، ساجد ، افتخار وغیرہ شامل ہیں جبکہ عائشہ کے پولیس کو دیئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعہ میں کل 12 سے 15 ملزم شامل تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید گرفتاریوں کی صورت میں عائشہ ان کی شناخت کرے گی، 96 ملزموں کے بارے میں ویڈیو شواہد موجود ہیں،اس کے علاوہ جن ملزموں کو عائشہ نے شناخت نہیں کیا ان کی رہائی کےبارے میں عدالت فیصلہ کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: کھانا کیوں نہیں بنایا۔؟ظالم شوہر نے بیوی کو مار دیا۔لاش کیساتھ کیا کیا جانیے!
خیال رہے کہ ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے دست درازی کے کیس میں 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج ہے،57 ملزم مینار پاکستان میں موٹر سائیکل اور لیڈیز کیبن جلانے کے الزام میں گرفتار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کی استقبالیہ تقریب۔۔دولہے نے دلہن کو طلاق دیدی۔۔ وجہ جان کر سب حیران رہ گئے