ملازمت کی تلاش میں نکلی لڑکی کو بے آبرو کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)تھانہ نیوٹائون کے علاقے فیض آباد میں لطیف نامی شخص نے17 سالہ لڑکی کو ملازمت دلانے کا جھانسہ دیکر زیادتی کا نشانہ بنا یا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس ایمرجنسی ون فائیو پر لڑکی کی جانب سے مدد کے لئے کال ملنے پر ایس ایچ او نیوٹائون انسپکٹر مرزا جاوید اقبال نے ٹیم کے ساتھ بروقت رسپانڈ کیا تو متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ مجھے لطیف نامی شخص نے ملازمت دلانے کے لئے قصورسے بلوایا اور مبینہ زیادتی کانشانہ بناڈالا۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتارکرلیا جبکہ ہوٹل میں بغیر تصدیق کمرہ کرائے پر دینے پرہوٹل منیجر ظفرکوبھی حراست میں لے لیا گیا۔
ایس ایچ او جاوید اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کرایا جارہا ہے جبکہ ہوٹل منیجر کے خلاف الگ سے مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔
ایس پی راول ضیا الدین کا کہنا تھا کہ ملزم کو قرارواقعی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:اوگرا کا ایل پی جی کے حوالے سے اہم فیصلہ