شادی کاجھانسہ دیکر لڑکی سے زیادتی..ظالم ویڈیو بنا کر  بلیک میل کرتا رہا

Sep 02, 2021 | 12:02:PM

(24نیوز) لاہور میں خواتین سے زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی، پولیس نے لڑکی کوشادی کا جھانسہ دیکر  زیادتی اور پھر بلیک میل کرنےوالے ملزم حماد  کو گرفتار کرلیا۔

  متاثرہ لڑکی کے مطابق ملزم حماد  شادی کے جھانسے میں ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا،غیر اخلاقی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں بھی دیتا رہا۔ لاہور پولیس نے متاثرہ لڑکی کی درخواست پر ملزم کو فوری گرفتار کرکے  مقدمہ درج کرلیا جبکہ ملزم کو  مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کےحوالے کردیا گیا۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر  کا کہنا ہے کہ خواتین سے زیادتی،ہراساں کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔اس طرح کے واقعات کی روک تھام کےلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: شادی کی استقبالیہ تقریب۔۔دولہے نے دلہن کو  طلاق دیدی۔۔ وجہ جان کر سب حیران رہ گئے  
 

مزیدخبریں