عوام ہو شیار۔۔مکمل ویکسی نیشن کروائیں ورنہ شاپنگ نہیں ہو گی۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) محکمہ صحت نے ملک بھر میں شاپنگ مالز جانے والوں کے لئے نیا حکم نامہ جاری کر دیا، اب صرف مکمل ویکسی نیشن والے افراد ہی شاپنگ مالز جا سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت نے تمام شاپنگ کرنے والے افراد کو 30 ستمبر تک کی ڈیڈلائن دے دی ہے، اس کے بعد ویکسی نیشن نہ کرانے والے شاپنگ مالز کا رخ نہیں کر سکیں گے۔شاپنگ مالز کی انتظامیہ اس بات کو یقینی بنائے گی کہ کوئی ایسا شخص مال میں داخل نہ ہو سکے جس کی ویکسی نیشن نہ ہوئی ہو۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کی استقبالیہ تقریب۔۔دولہے نے دلہن کو طلاق دیدی۔۔ وجہ جان کر سب حیران رہ گئے
خیال رہے کہ اس سے قبل قومی ایئرلائن پی آئی اے نے اندرون ملک سفرکرنے کیلئے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ دکھانا لازمی قرار دیا تھا۔18 سال سے زائد عمر کے افراد بغیر ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ قومی ایئرلائن میں سفر نہیں کرسکتے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندورن ملک پروازوں پر سفر کے دوران مسافروں کو کھانا فراہم کرنے پربھی پابندی عائد کر دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: شادی سے کچھ گھنٹے پہلے دولہے کی دردناک موت۔۔دلہن نے پھر کیا کیا جانیے!