حکومت سیاحت اور صنعت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔۔ وزیراعظم

Sep 02, 2021 | 15:39:PM
حکومت سیاحت اور صنعت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔۔ وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سڑکوں کی کمیشن سے لندن میں فلیٹ نہیں بنائیں گے، ہم نے ماضی کی حکومت سے 3 گنا زیادہ سڑکیں بنائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا سیالکوٹ، کھاریاں موٹروے کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پہلے ادوار میں بنائی گئی موٹرویز سے ملک کو زیادہ فائدہ نہیں ہوا، زیادہ آبادی کی وجہ سے اس علاقے کی اہمیت زیادہ ہے۔
وزیراعظم پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں حائل رکاوٹوں کو دور کریں گے، صنعتوں کو سہولتیں دیئے بغیر ملکی دولت میں اضافہ نہیں ہوسکتا، اس علاقے میں ہم بڑے پیمانے پر صنعتیں لگاسکتے ہیں، جب تک آمدن میں اضافہ نہیں ہوگا ہم قرض نہیں اتار سکتے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ماضی میں پاکستان میں سیاحت کو فروغ نہیں دیا گیا، سڑکوں کا جال بچھا کر ملک میں سیاحت کو فروغ دینا چاہتے ہیں، موجودہ حکومت سیاحت اور صنعت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، عید کی چھٹیوں میں سوات موٹروے پر 27 لاکھ گاڑیوں نے سفر کیا، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ شروع کر کے ہم ترقیاتی فنڈز بچانا چاہتے ہیں، کوشش ہے کاروبار میں آسانیاں پیدا کی جائیں۔
یہ بھی پڑھیں:لڑکیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی کرنے والے فیکٹری مالک کے اہم انکشافات