سید علی گیلانی کی میت سبز ہلالی پرچم میں لپٹی قبرستان پہنچی

Sep 02, 2021 | 15:50:PM

      سرینگر ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی محبت سے سرشار سید علی گیلانی کی میت  پر سبز ہلالی پاکستانی پرچم ڈالا گیا ۔بھارتی فوج نے کسی کو بھی مرحوم کا آخری دیدار نہ کرنے دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق   غمزدہ خاندان نے اس موقع پر آزادی اور پاکستان کے حق میں نعرے لگائے ،انہیں سبز پرچم میں ہی قبرستان لایا گیا،قابض بھارتی فوج نے میت اہلخانہ سے چھین کر زبردستی حیدر پورہ کے قبرستان میں تدفین کر ادی ، جنازے اور تدفین میں صرف قریبی رشتے داروں اور پڑوسیوں کو شرکت کی اجازت دی گئی ۔

واضح رہے کہ سید علی گیلانی گزشتہ روز 92 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ، ان کو صبح 4 بجے حیدر پورہ قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا تھا ، انہیں عرصہ سے قابض بھارتی فورسز نے گھر میں نظر بند کر رکھا تھا ، علی گیلانی کے جنازہ کے موقع پر وادی بھر میں کرفیو کا نفاذ رہا جبکہ عوام کی نقل و حرکت پر پابندی عائد رہی ۔

 یہ بھی پڑھیں:    چودھری نثار ملا عبدالغنی کے حامی تھے

مزیدخبریں