اشتیاق بیگ کا زوہیب حسن کیخلاف 1ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ 

Sep 02, 2021 | 16:21:PM
اشتیاق بیگ کا زوہیب حسن کیخلاف 1ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (مانیٹرنگ ڈیسک)گلوکارہ نازیہ حسن کے شوہرمرزا اشتیاق بیگ کی جانب سے دائر درخواست میں زوہیب حسن  سے اپنے بیان پر معافی مانگنے اور  ایک ارب روپے بطور  ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرزا اشتیاق بیگ کی جانب سے  دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ زوہیب حسن نے نجی ٹی وی چینلز کو دیے گئے انٹرویو میں مجھ پر  جھوٹے الزامات لگائے اور  توہین آمیز  لہجے میں باتیں کر تے رہے۔ان کا کہنا تھا کہ نازیہ حسن لمبے عرصے تک کینسر میں مبتلا رہیں لیکن زوہیب حسن نے انٹرویو میں نازیہ حسن کی موت کو غیر فطری قرار دیا۔ 

دائر  دعوے میں کہا گیا ہے کہ نازیہ حسن کے انتقال سے متعلق برطانوی حکام کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ موجود ہے لیکن اس کے باوجود زوہیب حسن ان کے خلاف توہین آمیز  اور حقائق کے برعکس باتیں کر رہے ہیں لہٰذا  زوہیب حسن کو ان کے خلاف بیان بازی سے روکا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:    بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے