ڈالر کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا ۔۔ جانیے

Sep 02, 2021 | 16:30:PM

(24 نیوز)انٹربینک میں ڈالر 11 پیسے مہنگا ہوگیا۔
انٹربینک میں ڈالر 1 سال کی بلند سطح 166.98 روپے کی سطح پر بند ہوا۔انٹربینک میں ڈالر 166.87 روپے سے بڑھ کر 166.98 روپے کا ہوگیا۔ دو ماہ میں انٹربینک میں ڈالر9 روپے 44 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔
فاریکس ماہرین کے مطابق دو ماہ میں ڈالر 157.54 روپے سے مہنگاہوکر 166.98روپے کا ہوگیا ہے ۔
کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 167.10 روپے کی سطح تک ٹریڈ ہوا۔ 
یہ بھی پڑھیں:لڑکیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی کرنے والے فیکٹری مالک کے اہم انکشافات

مزیدخبریں