سلمان خان کے’’جینے کے ہیں4 دن‘‘ گانے والے تولیہ کی  نیلامی

Sep 02, 2021 | 16:42:PM
سلمان خان کے’’جینے کے ہیں4 دن‘‘ گانے والے تولیہ کی  نیلامی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی فلم ’’مجھ سے شادی کروگی‘‘ کے گانے ’’جینے کے ہیں 4 دن‘‘ میں سلمان خان نے جو تولیہ استعمال کیا تھا  اس کی نیلامی ہوگئی ۔

 بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی فین فالوئنگ پوری دنیا میں ہیں ۔ وہ جہاں بھی جاتے ہیں فینس کی بھیڑ انہیں دیکھنے کیلئے امڈ آتی ہے ۔سلمان خان کے ایک فلم میں استعمال کئے گئے تولیہ کی آج نیلامی کی گئی ۔ سلمان خان نے یہ تولیہ سال 2004 میں آئی فلم’’مجھ سے شادی کروگی‘‘ میں استعمال کیا تھا ۔ آپ کو ’’جینے ہیں 4 دن‘‘ گانا یاد توہوگا ۔

اسی گانے میں سلمان خان نے اس تولیہ کا استعمال کیا تھا ۔ کئی سالوں بعد آج اس تولیہ کی نیلامی کی گئی ۔ یہ تولیہ کتنے میں نیلام ہوا  یہ جان کر آپ چونک جائیں گے ۔

یہ بھی پڑھیںشادی کی استقبالیہ تقریب۔۔دولہے نے دلہن کو  طلاق دیدی۔۔ وجہ جان کر سب حیران رہ گئے  
 غیر ملکی میڈیا کے مطابق  سلمان خان کے ’’جینے کے ہیں 4 دن‘‘ گانا والے تولیہ کو ایک لاکھ 42 ہزار روپے میں نیلام کیا گیا  ۔  فلم ’’مجھ سے شادی کروگی‘‘ کو ڈیوڈ دھون نے ڈٓائریکٹ کیا تھا  جس میں پرینکا چوپڑا اور اکشے کمار لیڈ کردار میں تھے ۔ فلم میں آنجہانی اداکار امریش پوری اور قادر خان بھی تھے ۔ اس کے علاوہ ستیش شاہ اور راج پال یادو بھی فلم میں کامیڈی رول میں تھے ۔ فلم میں راج پال یادو کا ڈبل رول تھا ۔ فلم اس سال کی سپرہٹ فلموں میں سے ایک تھی ۔ 

یہ بھی پڑھیں: بھارتی  اداکار رنبیر کپور کا راز فاش۔۔ بہن نے ایسی بات کہی کہ سب دنگ رہ گئے