عالمی برادری سید علی گیلانی کا جسد خاکی چھیننے کے بھارتی اقدام کا نوٹس لے: دفتر خارجہ 

Sep 02, 2021 | 17:40:PM
عالمی برادری سید علی گیلانی کا جسد خاکی چھیننے کے بھارتی اقدام کا نوٹس لے: دفتر خارجہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہاہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے سید علی گیلانی کا جسد خاکی چھیننے کی مذمت کرتے ہیں ،عالمی برادری اس بھارتی اقدام کا نوٹس لے۔
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ کشمیری حریت لیڈر سید علی گیلانی کی وفات پر دکھ اور افسوس ہوا،سید علی گیلانی نے وادی کشمیر میں بھارتی قابض فورسز کیخلاف جنگ لڑی۔
ترجمان نے کہاکہ بھارتی قابض فورسز نے تدفین کے وقت علی گیلانی کا جسد خاکی چھین لیا،ہم بھارتی فوج کی جانب سے سید علی گیلانی کا جسد خاکی چھیننے کی مذمت کرتے ہیں ،عاصم افتخار نے کہا کہ عالمی برادری اس بھارتی اقدام کا نوٹس لے،سید علی گیلانی کی پاکستان کے ساتھ محبت لازوال تھی ۔

یہ بھی پڑھیں: سید علی گیلانی کے گھر فوج تعینات۔۔ وادی میں کرفیو۔۔ انٹرنیٹ بند