لاہور(24 نیوز)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے حریت رہنما سید علی گیلانی کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید علی گیلانی کی وفات کے بارے میں سن کر دلی دکھ ہوا۔
ٹویٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ کشمیر نے ایک باپ جیسی شخصیت کو کھو دیا،سید علی گیلانی نے اپنی ساری زندگی کشمیر کی آزادی اور ظلم کے خلاف مزاحمت کے لیے وقف کر دی،ان کی جدوجہد اور سفر آنے والی نسلوں کو متاثر کرتا رہے گا۔ اللہ تعالی ان کے درجات کو بلند کرے۔
یہ بھی پڑھیں: ہوشیار رہیں۔۔۔واٹس ایپ نے30 لاکھ سے زائد اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی
﴾