بلوچستان کے پہلے وزیر اعلیٰ عطا اللہ مینگل انتقال کرگئے

Sep 02, 2021 | 19:02:PM

(24 نیوز)بلوچستان کے پہلے وزیر اعلیٰ عطا اللہ مینگل انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے پہلے وزیراعلیٰ عطا اللہ مینگل ایک ہفتے سے ہسپتال میں زیر علاج تھے، اہلخانہ نے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔
عطااللہ مینگل بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل کے والد تھے۔
یاد رہے کہ سردار عطا اللہ خان مینگل جو عام طور پر عطا اللہ مینگل کے نام سے معروف ہیں بلوچستان کے علاقے وڈھ سے تعلق رکھنے والے ممتاز سیاست دان و قبائلی رہنما ہیں وہ بلوچستان کے سب سے پہلے وزیراعلیٰ تھے اور یہ منصب 1 مئی 1972 سے 12 مئی 1973 سنبھالا۔ وہ مینگل قبیلے کے سربراہ تھے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سینئر رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی ثنااللہ بلوچ نے سردار عطااللہ مینگل کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی اپنے عظیم قائد، سرپرست اعلیٰ، بلوچستان کے تاریخ ساز قوم پرست رہنما اور مینار بلوچ اب ہمارے درمیان نہیں رہے بی این پی جنازے کا اعلان جلد کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: معروف عا لم دین دورا ن تقریر ہارٹ اٹیک سےجا ں بحق ۔۔ ویڈیو سامنے آگئی

مزیدخبریں