پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی،کے ایس ای 100انڈیکس میں510پوائنٹس کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان رہا ،کے ایس ای 100انڈیکس510پوائنٹس کمی کے بعد 47ہزار کی حد سے گر کر46903پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ میں مندی کے باعث سرمایہ کے حجم میں67ارب روپے کی کمی واقع ہوئی جبکہ کاروباری حجم میں اضافہ دیکھا گیا۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کی صورتحال،کراچی اور حیدر آباد سمیت ملک کے دیگر بڑے شہروں میں لاک ڈاو ن کی سختیوں اور پی ڈی ایم کی جانب سے حکومت کے خلاف تحریک کو دوبارہ متحرک کئے جانے کے بعد سے سٹاک مارکیٹ میں سرمای کاروں کے اعتماد کو دھچکا پہنچا ہے اور سرمایہ کاروںنے حصص کی فروخت کو ترجیح دینا شروع کردی ہے ،گزشتہ روز ورلڈ کام ٹیلی کام،سلک بینک، کوہ نور اسپننگ،بائیکو،ٹیلی کارڈ اور ایز گارڈ نائن کے حصص کی سرگرمیوں میں نمایاں تیزی دیکھی گئی،تاہم کے ایس ای100انڈیکس510پوائنٹس کمی سے 46903پوائنٹس،کے ایس ای 30انڈیکس 223پوائنٹس کمی سے 18806پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس260پوائنٹس کمی سے 32200پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، مارکیٹ کے سرمایہ کے حجم میں67ارب روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد مارکیٹ کے سرمایہ کا حجم گھٹ کر82کھرب40ارب روپے کی سطح پر آگیا،جبکہ کاروباری حجم 53کروڑ64لاکھ حصص سے بڑھکر 54کروڑ44لاکھ حصص کی سطح تک آن پہنچا،سب سے زیادہ اضافہ یونی لیور فوڈز اور رفحان میعظ کے حصص کی قیمتوں میں دیکھا گیا جبکہ سب سے زیادہ کمی فلپ مورس اور وائیتھ پاک کے حصص کی قیمتوں میں دیکھی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اللہ کی پیدا کردہ کوئی چیز ناکارہ نہیں۔۔سانپ کے زہر سے کورونا وائرس کا خاتمہ