زرمبادلہ کے ذخائر 27 ارب22 کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)آئی ایم ایف سے 2 ارب75 کروڑ18لاکھ ڈالر ملنے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائرملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آئی ایم ایف سے 2 ارب 75 کروڑ 18 لاکھ ڈالر موصول ہو گئے جس سے سٹیٹ بینک کے ذخائر بڑھ کر 20 ارب14 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر4 اعشاریہ 20 کروڑ ڈالر اضافے سے 7 ارب 8 کروڑ21 لاکھ ڈالر ہو گئے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق مجموعی ملکی ذخائر 2 اعشاریہ 60 ارب ڈالر اضافے سے 27 ارب 22 کروڑڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں،مرکزی بینک کاکہناہے کہ 27 اگست تک بیرونی قرض کی مد میں 18 اعشاریہ 40 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کی گئی ۔
واضح رہے کہ انسداد کورونا وبا کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 2 ارب75 کروڑ18 لاکھ ڈالر موصول ہوئے تھے ۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا۔ فی اونس قیمت میں ایک ڈالر کااضافہ