(24 نیوز)خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے 9 اضلاع میں تعلیمی ادارے 50 فیصدحاضری کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جاری اعلامیہ کے مطابق صوابی اورایبٹ آباد میں تعلیمی ادارے 50 فیصد حاضری کیساتھ کھولے جائیں گے ،ہری پور، مانسہرہ، لوئر دیر میں بھی سکولز50 فیصد حاضری کیساتھ کھولے جائیں گے ، سوات ، چترال اور مالاکنڈ بھی50 فیصد حاضری کیساتھ سکول کھولنے والے اضلاع میں شامل ہیں۔
اعلامیہ میں مزید کہاگیاہے کہ سکول 15 ستمبر تک 50 فیصد حاضری کیساتھ کھولے جائیں گے،فیصلے کا اطلاق تمام نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں ،مدارس پر ہوگا،فیصلہ ٹیوشن سنٹرز اور اکیڈمیز پر بھی لاگو ہو گا،اعلامیہ میں مزید کہاگیاہے کہ 3 دن 50 فیصد طلبہ تعلیمی اداروں میں آئیں گے،اگلے 3 روز باقی 50 فیصد طلبہ پڑھائی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا وبا کےاثرات ۔۔سندھ میں 5لاکھ بچوں نے سرکاری سکولوں کو خیر باد کہہ دیا