بھارت:مسلمانوں کے خلاف نعرے لگانے والے پنکی چودھری کی جیل روانگی

Sep 02, 2021 | 21:41:PM

(ویب ڈیسک) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے جنتر منتر  پر گزشتہ دنوں منعقدہ ریلی میں مسلمانوں کے خلاف قابل اعتراض نعرہ لگانے والے ملزم ہندو رکشا دل کے صدر بھوپندر تومر عرف پنکی چودھری  کو پٹیالہ ہاوس کورٹ نے 17 ستمبر تک عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کےمطابق پنکی چودھری نے گزشتہ منگل کی دوپہر دہلی کے مندر مارگ تھانے میں سرینڈر کیا تھا، جس کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کرلیا تھا۔ واضح رہے کہ 8 اگست کو بھارتی پارلیمنٹ  کے نزدیک علاقے جنتر منتر پر ’بھارت چھوڑو آندولن‘ نامی تقریب منعقد کی گئی تھی۔  اس پروگرام میں مسلمانوں کی مخالفت میں احتجاج کیا گیا تھا۔ اس دوران مظاہرین نے اشتعال انگیز تقریر اور متنازعہ نعرے لگائے تھے۔ اس واقعے کے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تھے۔ جس کے بعد دہلی پولیس نے ان ویڈیو کی بنیاد پر کیس درج کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایک بسنتی تین عاشق۔۔۔ ایک قتل ہوا مگر کیسے اور کس نے کیا۔۔۔؟

مزیدخبریں