(ویب ڈیسک)امریکی فوجیوں کی انخلا سے قبل افغانستان میں فوجی گاڑیوں کو نقصان پہنچانے کی ویڈیو سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق طالبان نے افغانستان پر قابض ہونے کے بعد امریکا اور بھارت کے اشرف غنی کو دیئے ہوئے ملٹری ہیلی کاپٹر زاور دیگر گاڑیاںپر قبضہ کر لیاتھااوراس حوالے سے کئی ویڈیو ز بھی سامنے آئی تھیںجبکہ امریکا نے افغانستان میں اپنے قائم حساس نظام کو بم سے اڑا کر تباہ کر دیا تھا۔
تاہم اب ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں امریکی فوجی کو بکتر بند گاڑی کے آلات کو خراب کرتے دیکھا جا سکتا ہے تاکہ بعد میں یہ طالبان کے چلانے کے قابل نہ رہیں اور تو اور امریکی فوجی نے گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں نئی حکومت کا اعلان کل کیا جائے گا