کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات، پی ٹی آئی کا فوج تعینات کرنے کا مطالبہ 

Sep 02, 2021 | 21:53:PM
کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات، پی ٹی آئی کا فوج تعینات کرنے کا مطالبہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کنٹونمنٹ بورڈز میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں شفافیت کیلئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے الیکشن کمیشن سے فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔
چیف آرگنائزر پی ٹی آئی سیف اللہ خان نیازی نے چیف الیکشن کمشنر کوخط لکھا ہے۔ خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی عدم موجودگی میں دھاندلی کے راستے کھلے ہیں۔ انتخابات کے آزادانہ اور شفاف انعقاد کیلئے فوج کی معاونت حاصل کی جائے۔ فوجی جوان پولنگ سٹیشنز کے اندر اور باہر تعینات کئے جائیں۔
یاد رہے کہ ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات 12 ستمبر کو شیڈول ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا:9 اضلاع میں تعلیمی ادارے 50 فیصدحاضری کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ