با بر اعظم کا بھا رتی کر کٹ ٹیم سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف

Sep 02, 2021 | 22:00:PM

(مانیٹر نگ ڈیسک)قومی ٹیم کے  کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں دباؤ بھارتی ٹیم پر زیادہ ہو گا جبکہ پاکستان ٹیم پر دباؤکم ہو گا۔

تفصیلا ت کےمطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم مسلسل سیریز کھیلتے ہو ئے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کھیلے گی اور تیاری خاصی اچھی رہی ہو گی، ورلڈ کپ سے قبل دو ٹیموں کے خلاف 7 ٹی ٹوئنٹی میچز ہمارے لیے بڑے مدد گار ثابت ہوں گے۔

 اُن کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم اس وقت ٹیسٹ میچز میں مصروف ہے اور اس کے بعد انہوں نے فرنچائز کرکٹ کھیلنی ہے، ٹیم کی حیثیت سے انہوں نے ٹی ٹوئنٹی میچ بہت دیر پہلے کھیلا ہوا ہے، فرنچائز کرکٹ کے بعد وہ ورلڈ کپ میں آئیں گے اس کی وجہ سے بھارتی کرکٹ ٹیم کو فرق پڑے گا۔ ہم ہر میچ کے لیے بھرپور تیاری کر رہے ہیں، ورلڈ کپ میں ہر ٹیم جیتنے کے لیے جاتی ہے ہمارا بھی یہی مائنڈ سیٹ ہے ، ہمارا مقصد ایک ہی ہے ہم نے ورلڈ کپ جیتنے کے لیے جانا ہے۔ ورلڈ کپ سے قبل ہمارے جتنے بھی میچز ہیں وہ پورے اعتماد کے ساتھ کھیلیں گے تاکہ ورلڈ کپ کے لیے تیاری بھرپور ہو ، جس دن میچ ہونا ہے اس دن کیا ہوگا یہ کچھ نہیں کہا جا سکتا لیکن میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ ہم اچھی سے اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سدھارتھ شُکلا کی اچانک موت سےمعروف بالی وڈ اداکارہ حواس کھو بیٹھیں

بابر اعظم نے مزید کہا کہ یو اے ای  ہمارا ہوم گراؤنڈ رہا ۔ وہاں ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔ ہم نے یو اے ای میں 31 ٹی ٹوئنٹی میچز میں سے 21 میچز جیتے ہو ئے ہیں، ہمارے لیے وہاں کی کنڈیشنز بہت سود مند ہوتی ہیں اس کا ہمیں فائدہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت میچ کا دباؤ تو ہوتا ہے لیکن بات وہی ہے کہ ہم نے اپنی بھرپور تیاری کرنی ہے، سو فیصد تیار ہونا ہے اور اس کے لیے ہم کام کر رہے ہیں۔ 

مزیدخبریں