(ما نیٹر نگ ڈیسک)پرتگالی سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونا لڈو انٹرنیشنل مینز فٹبال میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کوالیفا ئنگ میچ میں کرسٹیانو رونالڈو نے پرتگال کی طرف سے کھیلتے ہوئےآئرلینڈ کے خلاف 110 واں انٹرنیشنل گول کرکے ایران کے سابق فٹبالر علی داعی کا 109 گولز کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔پرتگال نے آئر لینڈ کیخلاف میچ میں 1-2 سے کامیابی حاصل کی ، پرتگال کی جانب سے دونوں گو ل کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے کیے اور یوں رونالڈو انٹرنیشنل مینز فٹبال میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ۔
یہ بھی پڑھیں:سدھارتھ شُکلا کی اچانک موت سےمعروف بالی وڈ اداکارہ حواس کھو بیٹھیں
رونالڈو نے 110 انٹرنیشنل گول 180 میچز میں مکمل کیے جبکہ علی داعی نے 109 گول 149 میچز میں سکور کیے تھے ۔