(ما نیٹرنگ ڈیسک) ٹی وی کے مشہور اداکار اور’بگ باس 13‘ کے فاتح سدھارتھ شکلا کا آج صبح دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا ۔ وہ انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار میں سے ایک تھے۔ محض 40 سال کی عمر میں ان کا انتقال ہونا ان کے چاہنے والوں کے لئے بہت جھٹکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سدھارتھ شکلا بدھ کو کسی نئے پروجیکٹ کے سلسلے میں دوپہرکو میٹنگ کرنے گئے تھے۔ رات ساڑھے 8 بجے گھر پہنچے۔ اس کے بعد ساڑھے 10 بجے تک بلڈنگ کمپاونڈ میں ہی جاگنگ کے بعدواپس آنے کے بعد انہوں نے ریسٹ کیا۔رات کو وہ کچھ کھانے کے بعد سونے چلے گئے۔ اسی وقت وہ کچھ تکلیف محسوس کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:سدھارتھ شُکلا کی اچانک موت سےمعروف بالی وڈ اداکارہ حواس کھو بیٹھیں
سدھارتھ نے شہناز گل کو بتایا اور شہناز گل نے ان کی ماں کو بتایا۔ ان کی ماں ریتا شکلا نے انہیں رات ایک بجے جوس اور پانی دیا اور سونے کے لئے کہا۔ صبح تقریباً 3 بجے ماں میڈیٹیشن کے لئے اٹھیں، سدھارتھ کی ماں نے دیکھا کہ وہ سو رہے ہیں، اس لئے میڈیٹیشن کے لئے دوسرے کمرے میں چلی گئیں۔تاہم، میڈیٹیشن سے آنے کے بعد ماں نےدیکھا کہ کوئی ہلچل نہیں تھی، وہ جس طرح سوئے تھے، اسی طرح سو رہے تھے۔ تب تقریباً 5 بجے کے بعد انہوں نے اپنی بیٹیوں کو بلایا، جو اسی عمارت میں رہتی ہیں۔ بیٹیاں آنے کے بعد، انہوں دیکھا اور فیملی ڈاکٹرکو بلایا۔ صبح تقریباً 7 سے 8 بجے کے درمیان فیملی کے ڈاکٹر دھرمپال پہنچے۔ انہوں نے سدھارتھ کو کپور ہسپتال لے جانے کا مشورہ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تیرا نا م لیا۔۔سدھارتھ کے بالی وڈ کوئین مادھوری کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو وائرل
ساڑھے 8 بجے ایمبولینس پہنچی اور سدھارتھ کو لے کر کپور لے جایا گیا۔ 9 بجکر 25 منٹ پر سدھارتھ شکلا کی فیملی کے لوگ ہسپتال لے کر پہنچے۔ تقریباً 10:30 بجے انہیں مردہ قرار دیا گیا۔