عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

Sep 02, 2022 | 09:14:AM
چین میں لاک ڈاؤن کے خدشات کے پیش نظر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے
کیپشن: عالمی منڈی تیل قیمتیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چین میں لاک ڈاؤن کے خدشات کے پیش نظر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے خوشخبری سنا دی

 برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں مزید 3 فیصد تک کمی ہوئی ہے، برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 3.52 ڈالر کمی کے بعد 92.12 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 3.05 ڈالر کمی کے بعد 86.50 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

دنیا کی بڑی معیشتیں اس وقت کساد بازاری کے خدشات سے دوچار ہیں جس کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز بھی عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی، ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 89.55 اور برینٹ کروڈ آئل 95.64 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا تھا۔

چین میں لاک ڈاؤن کے علاوہ تیل کی قمیتوں میں کمی کی بڑی وجہ امریکہ اور یورپ کے مرکزی بینکوں کی جانب سے شرح سود میں مزید اضافہ کی خبروں کو بھی قرار دیا جارہا ہے

چین میں کورونا کے نئے کیسز سامنے آنے پر بیجنگ کے اطراف متعدد علاقوں میں کورونا پابندیوں کا نفاذ کر دیا گیا۔ صوبہ ہیبائی میں 40 لاکھ لوگوں کو ہفتے تک گھروں سے بلاضرورت باہر نہ نکلنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

تیناجن شہر میں ایک کروڑ 30 لاکھ افراد کو فوری طور پر کورونا ٹیسٹنگ کی ہدایت کی گئی ہے۔