کورونا وائرس سے مزید 4 مریض جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 242 کیسز سامنے آئے۔
پاکستان کے قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ 4 مریض جاں بحق ہوئے۔
این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 13 ہزار 455 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں مثبت کیسز کی شرح 1.80 فی صد رہی۔
قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق کورونا سے ہونے والے انفیکشن کے باعث ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج 115 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ پاکستان میں
COVID-19 Statistics 02 September 2022
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) September 2, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 13,455
Positive Cases: 242
Positivity %: 1.80%
Deaths: 04
Patients on Critical Care: 115
مجموعی طور پر اب تک 15 لاکھ 69 ہزار 659 کرونا کیسز سامنے آ چکے ہیں جب کہ مجموعی طور پر اموات کی تعداد 30 ہزار 580 ہو چکی ہے۔