دوپہر کی نیند بچوں کے لیے کتنی فائدہ مند ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) دوپہر کے وقت کی نیند صرف بالغ لوگوں کے لیے ہی مفید نہیں بلکہ بچوں کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہوتی ہے۔
یہاں تک کہ 5 سال کی عمر تک کے بچے اگر دوپہر میں سوتے ہیں تو یہ ان کی مطالعہ کی عادت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ بچوں میں نیند، برداشت اور پڑھنے کی صلاحیتوں پر زیادہ کام نہیں ہوا۔ مگر میکوائر یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق دوپہر کی نیند یا قیلولہ کرنا 5 سال کی عمر کے بچوں کے لیے الفاظ کے تلفظ کو سمجھنے میں مددگار ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: بچوں کو گیمنگ ڈس آرڈر سے کیسے بچایا جائے؟
اس تحقیق میں ایسے بچوں کو شامل کیا گیا تھا جن کی عمر ابھی اسکول جانے کی نہیں ہوئی تھی اور یہ دیکھا گیا کہ دوپہر کی نیند ان کی آواز کے تلفظ کو سیکھنے اور اس الفاظ کی شناخت میں کافی حد تک مدد فراہم کرتی ہے۔
ماہرین کے مطابق کچھ دیر قیلولہ سے بچوں کے لیے کسی نئے ٹاسک کو سمجھنا اور اس کی تفصیلات کو استعمال کرنا آسان ہو جاتا ہے۔ محققین کے مطابق دوپہر کی نیند الفاظ کے تلفظ کو سمجھنے میں مفید ہے تو قیلولہ کرنے والے بچے سیکھنے کے ٹاسک اور نامانوس الفاظ کو پڑھنے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل چائلڈ ڈویلپمنٹ میں شائع ہوئے۔