عمران خان کی اداروں کے خلاف تقاریر: درخواست سماعت کے لیے مقرر

Sep 02, 2022 | 10:41:AM
عمران خان کی اداروں کے خلاف تقاریر: درخواست سماعت کے لیے مقرر
کیپشن: عمران خان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اداروں کے خلاف تقاریر پر کارروائی کے لیے شہری قوسین فیصل کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے عمر عطاء بندیال نے درخواست پر سماعت کے لیے بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

درخواست پر سماعت 8 ستمبر کو جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس مظاہر علی نقوی پر مشتمل 2 رکنی بینچ کرے گا۔ سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے درخواست گزار قوسین فیصل کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ درخواست میں فواد چوہدری اور شیریں مزاری کے خلاف کارروائی کی استدعا بھی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سیاسی ہلچل، سابق وفاقی وزیر پی ٹی آئی میں شامل