سیلابی صورتحال: برطانوی رکن پارلیمنٹ کا پاکستانی قرضے معاف کرنیکا مطالبہ

Sep 02, 2022 | 12:25:PM
سیلابی صورتحال: برطانوی رکن پارلیمنٹ کا پاکستانی قرضے معاف کرنیکا مطالبہ
کیپشن: برطانوی رکن پارلیمنٹ
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) برطانوی رکن پارلیمنٹ کلاڈیا ویب نے ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کے قرضے معاف کیے جائیں۔

برطانوی رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا پاکستان اس وقت مشکل وقت سے گزر رہا ہے سیلاب کی وجہ سے 1 ہزار سے زائد لوگ جان کی بازی ہار چکے ہیں اور نہ پاکستان اس وقت اپنے قرضے واپس کر سکتا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی بہت بڑھ گئی ہے،دنیا پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے آئے بحران کا معاوضہ ادا کرے اور پاکستان اس وقت مشکل وقت سے گزر رہا ہے سیلاب کی وجہ سے 1 ہزار سے زائد لوگ جان کی بازی ہار چکے ہیں اور نہ پاکستان اس وقت اپنے قرضے واپس کر سکتا ہے ۔  

کلاڈیا ویب نے کہا کہ قرض واپس لینے کے بجائے دنیا پاکستان کو بحران کا معاوضہ ادا کرے ۔انہوں نے کہا کہ گیسوں کے اخراج میں پاکستان کا حصہ صرف ایک فیصد ہے، ساتھ ہی سوال بھی اٹھایا کہ پاکستان ماحولیاتی بحران کا ذمہ کیوں اٹھائے؟

کلاڈیا ویبی کا کہنا تھا کہ انتہائی امیر ملک دنیا میں کلائمٹ کرائسز کے ذمے دار ہیں وہ قیمت ادا کریں، پاکستان کو فوری طور پر عالمی مدد دینی چاہیے۔