(ویب ڈیسک) معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ٹِم کُک نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے بڑی امداد کا علان کردیا۔
معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے سی ای او ٹِم کُک نے سوشل میڈیاپرجاری اپنے بیان میں پاکستان اور آس پاس کے علاقوں میں آنے والے سیلاب کو فلاحی و انسانی تباہی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 'میری ہمدردیاں اُن تمام لوگوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے سیلاب کے نتیجے میں اپنے چاہنے والے اور اپنا گھر بار کھویا ہے'۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے ٹم کک کے ٹویٹ اور امداد کا شکریہ ادا کیا۔ احسن اقبال نے ٹم کے ٹویٹ کے جواب میں لکھا کہ پاکستان سب سے کم کاربن خارج کرنے والا ملک ہونے کے باوجود گلوبل وارمنگ کا سامنا کر رہا ہے۔
نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے ٹِم اور ایپل کے اقدام اور پاکستانی عوام کے لیے ہمدردی کو سراہا۔ ٹم کے ٹویٹ کا جواب میں ملالہ نے لکھا کہ "اس مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کرنے پر ٹم اور ایپل کا شکریہ"
یاد رہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے 160 ملین ڈالرکی امدادکا علان کیا تھا۔