(24 نیوز ) ملک کی نائب صدر پر قاتلانہ حملہ ،مسلح شخص نے فائر کرنے کی کوشش کی لیکن گولی نہ چل سکی ۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ ارجنٹائن میں پیش آیا ۔حملے کے وقت کرسٹینا فرنینڈس گھر کے باہر اپنے سپورٹرز کے درمیان موجود تھیں کہ ایک مسلح شخص نے ان پر فائر کرنے کی کوشش کی۔
ضرور پڑھیں :میاں بیوی تیزدھار آلے سے قتل
رپورٹ کے مطابق حملہ آورنے پستول کرسٹینا فرنینڈس کی جانب کرکے فائر کیا لیکن گولی نہ چل سکی جس کے باعث وہ بڑے حادثے سے بچ گئیں۔ 35 سالہ برازیلین نژاد حملہ آور کو پستول سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ کرسٹینا فرنینڈس پر کرپشن الزامات کے خلاف مقدمہ چل رہا ہے، کرسٹینا فرنینڈس 2007 اور 2015 میں ارجنٹائن کی دو بار صدر بھی رہ چکی ہیں۔