عوام کا دیرینہ مسئلہ حل، ٹویٹر نے بڑا مطالبہ مان لیا

Sep 02, 2022 | 11:59:AM

(ویب ڈیسک ) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کےصارفین اب ٹویٹ کرنے کے بعد اس میں  آدھے گھنٹے کے اندر  ترمیم کر سکیں گیں ۔ 

 رپورٹ کے مطا بق ٹویٹر کا یہ فیچر  شروع  میں صرف ویری فائیڈ اکاونٹ کے لئے ہو گا ، بلوم برگ کے مطابق ایڈٹ فیچر بہت جلد ان ویری فائیڈ صارفین کیلئے دستیاب ہوگا جو 4.99 ڈالر ماہانہ کی ادائیگی کریں گیں۔ صارفین ٹویٹ کرنے کے بعد آدھے گھنٹے تک اس میں ترمیم کرسکیں گے۔صارفین کو ٹوئٹ میں تبدیلی کرنا چاہتے ہیں تو تبدیلی کا آپشن تو ملے گا لیکن آپ کو پہلے ٹویٹ سے لے کر بدلے گئے ٹویٹ تک اسکی پوری ہسٹری بھی دکھائی دے گی۔ اب تک ایک مرتبہ ٹویٹ کئے گئے مواد کو ایڈٹ نہیں کیا جاسکتا تھا اور تبدیلی کرنے کیلئے پرانے ٹویٹ کو ڈیلیٹ کرکے پھر سے ٹویٹ کرنا پڑتا تھا۔

کمپنی کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر آپ کو اپنے اکاؤنٹ پر ایڈٹ کا بٹن نظر آرہا ہے تو یہ ٹیسٹنگ کیلئے ہے۔

مزیدخبریں