وفاق اور پنجاب میں اختلافات مزید بڑھ گئے، صوبائی حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

Sep 02, 2022 | 12:19:PM
مریم نواز,وزیر اعظم ہاؤس,پاکستان تحریک انصاف ,عمران خان,24 نیوز
کیپشن: شہباز شریف،پرویزالٰہی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاق اور حکومت کے اختلافات مزید بڑھ گئے،صوبائی حکومت کا مریم نواز ،وزیر اعظم ہاؤس کی سکیورٹی کم کرنیکا فیصلہ کرلیا ۔

فیصلہ گزشتہ روزہونیوالی پروینشل انٹیلی جنس کمیٹی کےاجلاس میں کیاگیا،اجلاس ایڈیشنل سیکرٹری ہوم کی زیر صدارت میں ہوا،قانون نافذ کرنیوالےاداروں ،پولیس افسران نے  بھی شرکت  کی ۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز ،وزیر اعظم ہاؤس سے انکی غیرموجودگی میں سکیورٹی کم رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ۔وزیر اعظم ہاؤس ماڈل ٹاؤن میں 266پولیس اہلکار تعینات تھے،مریم نواز کی رہائشگاہ جاتی امرا سےبھی گن مین کم کرنیکی ہدایات جاری کردی گئی ۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے وزارت داخلہ سے عمران خان کی سکیورٹی پر مامور  اہلکاروں اور  اخراجات کی تفصیلات مانگ لیں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے وزارت داخلہ سے مبینہ طور  پر سکیورٹی پر مامور 266 اہلکاروں کی تفصیلات بھی مانگ لی ہیں۔

ضرور پڑھیں :قاتلانہ حملے میں نائب صدر بال بال بچ گئیں

فواد چوہدری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت میں عمران خان کی سلامتی غیر معمولی خطرات کی زد میں ہے، ہر شہری کی طرح عمران خان کی حفاظت حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔وزیر داخلہ عمران خان کی سکیورٹی اخراجات کی تفصیلات مہیا کریں، دروغ گو وزیر داخلہ 266 اہلکاروں کی تفصیلات بھی فراہم کریں۔

انہوں نے کہا کہ شریفوں نے جاتی امرا محل کی حفاظت پر عوام کے 364 ملین روپے اڑائے، کم و بیش 3 ہزار  اہلکار جاتی امرا کے محل کی حفاظت پر لگائے گئے جبکہ عمران خان اپنی مدتِ اقتدار کے دوران بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ پر مقیم رہے، عمران خان نے اپنے گھر کے گرد حفاظتی دیوار تک خود بنوائی۔