بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ: شہباز گل نے بڑا قدم اٹھا لیا

Sep 02, 2022 | 12:20:PM
شہباز گل نے بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کر دی
کیپشن: پی ٹی آئی رہنما شہباز گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شہباز گل نے بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:اینٹی منی لانڈرنگ کے تحت بغیر وجہ طلبی کے نوٹسز غیر قانونی قرار

پی ٹی آئی رہنما شہباز کی گل کی جانب سے دائر درخواست میں ایس ایچ او کوہسار، سٹی مجسٹریٹ غلام مرتضی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ 9 اگست کو تھانہ کوہسار پولیس نے گرفتار کیا، درخواست گزار سابق وزیراعظم عمران خان کا چیف آف سٹاف افسر ہے، 17 اگست کو پمز کے سینئر ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے معائنہ کیا۔

پی ٹی آئی رنما کی جانب سے دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ اڈیالہ جیل اور پمز کے میڈیکل بورڈ کے مطابق درخواست گزار پر تشدد کے شواہد ملے، استدعا ہے کہ عدالت کیس کے حتمی فیصلے تک ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرے۔