کے الیکٹرک کا ظلم جاری، بدترین لوڈشیڈںگ کا سلسلہ تھم نہ سکا،شہری پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )کے الیکٹرک کا کراچی کے شہریوں پر ظلم جاری ہے ، شہر میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا، مختلف علاقوں میں 15 گھنٹوں بجلی بندش معمول بن گئی۔
رپورٹ کے مطا بق کراچی میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ابھی تک رک نہیں سکا اور 15 سے 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے ، جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ مستثنیٰ علاقوں میں بھی 6 گھنٹے تک بجلی غائب ہے ۔
گلشن اقبال، گلستان جوہر، نارتھ ناظم آباد، پی ای سی ایچ ایسب علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ جاری ہے ۔ فیڈرل بی ایریا، کورنگی، لانڈھی، اورنگی ٹاؤن اور ملیر میں 10گھنٹے تک لے لئے بجلی بند رہی۔ شادمان،سرسید ٹاؤن،شاہ نواز بھٹو کالونی میں بندش رہی ۔پاک کالونی، کھارادر، میٹھادر، لیاری، کھڈا مارکیٹ میں بھی بجلی غائب رہی ۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق شارٹ فال کو پورا کرنے کی غرض سے لوڈشیڈنگ ناگزیر ہے اور امید ہے کہ جلد ہی لوڈشیڈنگ پر قابو پا لیا جائے گا ۔