پنجاب پولیس نے حکومت پنجاب سے 5ارب روپے مانگ لئے

Sep 02, 2022 | 14:52:PM
پنجاب پولیس, ڈیلی الاؤنس ,کانسٹیبلز،ٹریفک اسسٹنٹس,اے آئی جی رینک,24نیوز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر)پنجاب پولیس نے ڈیلی الاؤنس کی مد میں حکومت سے پانچ ارب روپے مانگ لئے۔

محکمہ خزانہ کو پنجاب پولیس کی جانب سے سمری موصول ہوئی ہے کہ پنجاب پولیس کا ڈیلی الاؤنس بڑھایا جائے اور اسے سال 2017 کے مطابق کیا جائے۔ اس مد میں پنجاب پولیس نے پانچ ارب روپے مانگ لئے ہیں۔

ضرور پڑھیں : وفاق اور پنجاب میں اختلافات مزید بڑھ گئے، صوبائی حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

یاد رہے کہ پنجاب پولیس میں بھرتیوں کےلئے اہم فیصلہ کیا گیا ہے،کانسٹیبلز، ٹریفک اسسٹنٹس،ڈرائیورز سمیت دیگربھرتیوں کے لئے پولیس نے اپنی برانچ / بورڈ بنانے کی تجویز دی ہے۔اے آئی جی رینک کے افسر کی سربراہی میں برانچ تمام بھرتیوں کے معاملات دیکھے گی۔