پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت کم ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں کتنی کمی ہوئی ؟ آئل مارکیٹنگ کمپنز نے ایندھن کی فروخت کا ڈیٹا جاری کر دیا۔
آئل مارکیٹنگ کمپنز کی جانب سے جاری کر دہ رپورٹ کے مطابق اگست 21 کے مقابلے اگست 22 میں ایندھن کی مجموعی فروخت 22.3 فیصد کمی سے 15.30 لاکھ ٹن رہی، اگست 21 میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی فروخت 19.60 لاکھ ٹن تھی۔
اسی طرح اگست 21 کے مقابلے اگست 22 میں پیٹرول کی فروخت میں 13 فیصد کمی ہوئی اگست 21 میں 7.40 لاکھ ٹن کے مقابلے اگست 22 میں 6.40 لاکھ ٹن پیٹرول فروخت ہوا۔
رپورٹ کے مطابق اگست 21 کے مقابلے اگست 22 میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فروخت میں 26 فیصد کمی ہوئی، اگست 21 میں 6.70 لاکھ ٹن کے مقابلے اگست 22 میں 5 لاکھ ٹن ہائی اسپیڈ ڈیزل فروخت ہوا۔
اسی طرح اگست 21 کے مقابلے اگست 22 میں فرنس آئل کی فروخت میں 35 فیصد کی نمایاں کمی ہوئی، اگست 21 میں 5.10 لاکھ ٹن کے مقابلے اگست 22 میں 3.30 لاکھ ٹن فرنس آئل فروخت ہوا۔
رپورٹ کے مطابق رواں مال سال پہلے 2 ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت 24 فیصد کمی سے 29.70 لاکھ ٹن رہی جبکہ گزشتہ مالی سال پہلے دو ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت 39 لاکھ ٹن تھی۔