انگلینڈ کا پاکستان کا تاریخی دورہ، 19 رکنی ٹیم کا اعلان، جوز بٹلر کپتان مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) دورۂ پاکستان کے لیے انگلینڈ کی 19رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، قیادت جوز بٹلر کریں گےجبکہ معین علی نائب کپتان ہوں گے۔
انگلش کرکٹ ٹیم 15 سال بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے ، آخری بار انگلینڈ ٹیم نے پاکستان کا دورہ 2005 میں کیا تھا۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم کےکپتان جوز بٹلر پنڈلی کی تکلیف سے صحتیاب ہوچکے ہیں اور وہ ٹیم کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔
پاکستان کا دورہ کرنے والی انگلش ٹیم میں ہیری بروک،جارڈن کوکس،سیم کیورین،بین ڈکٹ،لیام ڈاوسن،رچرڈ گلیسن، ٹام ہیلم، ول جیکس، ڈیوڈ ملان، عادل رشید، فل سالٹ، اولی اسٹون، ریس ٹاپلے، ڈیوڈ ویلے،کرس ووکس، لیوک ووڈ، مارک ووڈ شامل ہیں۔
Who are you most excited to see doing their thing? ????
— England Cricket (@englandcricket) September 2, 2022
???????? #PAKvENG ???????????????????????????? pic.twitter.com/a1WTunKm2l
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز 20 ستمبر سے کھیلی جائے گی ۔ جس میں 4 میچ کراچی میں اور 3 میچ لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔ ٹکٹس کی قیمتیں 250 سے لے کر 3 ہزار تک رکھی گئی ، اب تک سیریز کی 80 فیصد ٹکٹس فروخت ہو چکی ہیں ۔