عمران خان کا کل بہاولپور میں تاریخی جلسہ کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کل بہاولپور کے ڈرنگ سٹیڈیم میں تاریخی جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا۔
سرگودھا اور گجرات کے بعد حقیقی آزادی کی تحریک کا اگلا پڑاؤ بہاولپور میں ہوگا ۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کل بہاولپور جائیں گے اور بہاولپور کے ڈرنگ سٹیڈیم میں تاریخی جلسہ فقیدالمثال عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے ۔ایک روزہ دور ہ بہاولپور کے دوران عمران خان وکلاء کے بڑے کنونشن سےملاقات کریں گے اور مخاطب ہوں گے ۔
Kaptan is coming to #BAHAWALPUR . ????????♥#bahawalpur #Pakistan #imrankhan pic.twitter.com/1cgvXGQW7s
— Haris Chughtai (@HarisChughtai7) August 28, 2022
یاد رہے کہ گزشتہ روز سرگودھا کے کرکٹ سٹیڈیم میں عمران خان کا جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھاکہ جب چاہوں اسلام آباد کو بند کر سکتا ہوں، لیکن ملک کیلئے نہیں کر رہا، مجھے ڈرا دھمکا کر پریشر میں لائیں گے تو میں اور زور سے مقابلہ کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ صاف شفاف الیکشن کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے، مجھے دیوار سے لگایا جا رہا ہے، کیسز کیے جا رہے ہیں تاکہ عمران خان کو ہٹا کر چوروں کو جتوایا جائے۔