جرائم پیشہ افراد کو شہر چھوڑنے کا حکم

Sep 02, 2022 | 17:00:PM

(24 نیوز) سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ مہذب لوگوں کا شہر ہے، یہاں انفرادی یا آرگنائزڈ کرائم کرنے والوں کی کوئی گنجائش نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس غنڈوں بدمعاشوں، اٹھائی گیروں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن بھرپور طریقے سے جاری رکھے گی اور اسی حوالے سے ریکارڈ یافتہ بدمعاشوں اور بدکردار عناصر کے ڈیروں، گھروں اور مختلف مقامات پر چھاپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

سی سی پی او نے مزید بتایا کہ لاہور پولیس نے دو روز میں 164 افراد کے خلاف کارروائی کی اور 24 کے خلاف مقدمات درج کیے۔ اس کے علاوہ 33 ریکارڈ یافتہ بدمعاشوں اور جرائم پیشہ افراد کی تھانوں میں حاضریاں لگوائی گئیں۔

لاہور پولیس نے دو روز میں 164 افراد کے خلاف کارروائی کی اور 24 کے خلاف مقدمات درج کیے

اس حوالے سے تفصیل بتاتے ہوئے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سٹی ڈویژن پولیس نے 35، کینٹ نے27، جبکہ سول لائنز نے 28 جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کی۔ اس کے علاوہ صدر ڈویژن پولیس نے 19، اقبال ٹاؤن 32 اور ماڈل ٹاؤن پولیس نے 23 ملزمان کے خلاف کارروائی کی۔

غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ منشیات فروشوں، بدمعاشیوں اور قبضہ مافیا کی گرفتاری کے لیے بھی مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ جرائم پیشہ افراد کے بارے میں ٹال فری ہیلپ لائن 1242 کے ذریعے براہ راست آگاہ پولیس کو آگاہ کریں تاکہ ان عناصر کے خلاف مؤثر اقدامات کیے جاسکیں۔

یہ بھی پڑھیے: آئی جی پنجاب اور حکومت آمنے سامنے

مزیدخبریں