(مانیٹرنگ ڈیسک)گوگل پاکستانی قوم کے جذبے سے متاثر ، سیلاب متاثرین کیلئے امداد کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گوگل نے پاکستانی سیلاب متاثرین کیلئے 5 لاکھ ڈالر امداد دینے کااعلان کیا ہے، گوگل ملازمین نے پاکستانی سیلاب متاثرین کیلئے 7 کروڑ 20 لاکھ روپے کے عطیات دیئے ہیں ۔
گوگل کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ ہر فرد سے گہری ہمدردی ہے،پاکستان کے سیلاب متاثرین کو11 کروڑ روپے کے عطیات دیئے جائیں گے ،گوگل کاکہناہے کہ پاکستان میں سب کو سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے آگے بڑھتے دیکھا، ہم پاکستانیوں کے جذبے سے متاثر ہوئے ہیں اور ہم بھی مدد کرنا چاہتے ہیں ،گوگل کا مزید کہناتھا کہ گوگل کمپنی دیگر وسائل سے بھی پاکستانی سیلاب متاثرین کی مدد کرے گی ۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں مسجد کے باہر بم دھماکہ، امام مسجد سمیت 15 افراد شہید