(24نیوز)چیئرمین سرمایہ کاری بورڈچودھری سالک حسین سے چینی سفارت خانے کے قونصلر ژی گواژانگ نے ملاقات کی ۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں سی پیک کے تحت صنعتی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ،ملاقات میں خصوصی اقتصادی زونز میں چین کی سرمایہ کاری کو تیز کرنے پربھی غور کیا گیا جبکہ چودھری سالک حسین نے سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد کرنے پر چین کا شکریہ اداکیا۔
یہ بھی پڑھیں:سیلابی صورتحال: برطانوی رکن پارلیمنٹ کا پاکستانی قرضے معاف کرنیکا مطالبہ
چودھری سالک حسین سے چینی سفارتخانے کے قونصلر کی ملاقات
Sep 02, 2022 | 17:35:PM