پشاور ہائیکورٹ ؛بجلی صارفین سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی وصولی روک دی

Sep 02, 2022 | 17:40:PM
پشاور ہائیکورٹ، خیبرپختونخوا، صارفین، بجلی کے بلوں، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ، وصولی، حکم امتناع جاری،
کیپشن: پشاور ہائیکورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا کے صارفین سے بجلی کے بلوں پرفیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی وصولی پر حکم امتناع جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میںفیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی وصولی کیخلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست میںموقف اختیار کیاگیا کہ خیبر پختونخوا میں ساری بجلی پانی سے بنتی ہے جبکہ سرپلس بجلی وفاقی حکومت کو دی جاتی ہے۔
درخواست میں مزید کہاگیاہے کہ نیشنل گرڈ میں جانے کے بعد خیبر پختونخوا کے صارفین سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی وصولی بلوں میں جاری ہے جو کہ غیر قانونی ہے کیونکہ خیبر پختونخوا کا صوبہ پوری طور پر پانی سے بجلی کے پیداوار میں خود کفیل ہے اور صرف ان علاقوں سے یہ وصولی ہونی چاہئے۔درخواست پر عدالت نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی وصولی روک دی اور اس حوالے سے متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی قوم کے جذبے سے متاثر گوگل کا سیلاب متاثرین کیلئے بڑا اعلان