(24نیوز)ڈالر مہنگا ہونے کے بعد سونا پھر مہنگا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ایک تولہ سونا 3 ہزار روپے مہنگا ہوگیا ،ایک تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 44 ہزار روپے تک پہنچ گئی جبکہ 10 گرام سونا 2572 روپے مہنگا ہوکر 1لاکھ 23 ہزار 457 روپے کا ہوگیا دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 3ڈالر مہنگاہوکر 1705 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔صرافہ ڈیلرز کے مطابق ڈالر اور درہم مہنگا ہونے پر سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت کم ہوگئی
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
Sep 02, 2022 | 18:12:PM