شہداد کوٹ، سیلابی صورتحال مزید سنگین، سیپکو چیف کی آمد پر علاقہ مکینوں کااحتجاج

Sep 02, 2022 | 18:16:PM

(24 نیوز) قمبرشہداد کوٹ میں سیلابی صورتحال مزید سنگین، سیپکو چیف کے وارھ پہنچنے پر علاقہ مکینوں کا گھیراﺅکرکے احتجاج، واپڈا کیخلاف سخت نعرے بازی کی۔
تفصیلات کے مطابق قمبر شہدادکوٹ میں سیلابی صورتحال مزید سنگین ہو گئی،ضلع انتظامیہ کی جانب سے وارھ شہر اور گردونواح کو ڈوبنے کا خطرہ بڑھنے کا ریڈ الرٹ جاری ہونے پر سیپکو چیف بھی وارھ پہنچ گئے،سیپکو چیف سعید احمد ڈاوچ کے وارھ شہر پہنچنے پر علاقہ مکینوں نے گھیراؤ کرکے احتجاج کیا اور واپڈا کے خلاف سخت نعرے بازی کی، علاقہ مکینوں نے سیپکو چیف کے سامنے اکثر بجلی نہ ہونے کی شکایات کیں۔
سیپکو چیف سعید احمد ڈاوچ کاکہناتھا کہ وارھ شہر میں پانی آنے کی اطلاع  پر وارھ گرڈسٹیشن کا معائنہ کرنے آیا ہوں،ان کا کہناتھا کہ بجلی کی بحالی اور صورتحال کا جائزہ لینے خود پہنچا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ ؛بجلی صارفین سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی وصولی روک دی

مزیدخبریں