گجرات؛ عمران خان کی آمد سے قبل سرکاری ہسپتال بند، گیٹ کو تالے لگا دیئے گئے

Sep 02, 2022 | 19:08:PM
تحریک انصاف، چیئرمین عمران خان، گجرات، سرکاری ہسپتال کو بند، مریضوں، روک دیا گیا
کیپشن: عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی آمد سے قبل گجرات کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال کو بند کردیاگیااور مریضوں کو ہسپتال میں جانے سے روک دیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف گجرات کے ظہور الٰہی سٹیڈیم میں سیاسی پاور شو کا مظاہرہ کررہی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جلسہ گاہ پہنچ چکے ہیں، عمران خان کی آمد سے قبل سکیورٹی کی بنا پر گجرات کے سب سے بڑا سرکاری ہسپتال کو بند کر دیا گیا،عزیز بھٹی شہید ہسپتال کے مین گیٹ کو تالے لگا دیئے گئے اورمریضوں کو ہسپتال میں جانے سے روک دیا گیا۔
اس کے علاوہ عزیز بھٹی شہید کے آنے جانے والے راستوں پر کنٹینرز بھی لگا دیئے گئے ،بادشاہ سلامت کی آمد سے قبل پورا شہر سیل کر دیا گیاجس کے باعث عوام بری طرح رل گئے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ؛ سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر