پاکستان کی معاشی مشکلات میں اضافہ عمران خان کی وجہ سے ہوا ، آئی ایم ایف

Sep 02, 2022 | 19:25:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی ایم ایف نے پاکستان کنٹری رپورٹ میں تحریک انصاف کی حکومت کا ایک اور پول کھول دیا ۔
آئی ایم ایف کی کنٹری رپورٹ میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کی سابق حکومت نے قرض پروگرام میں طے کئے گئے اہداف اور وعدوں سے انحراف کیا جس سے پاکستان کی معاشی مشکل میں مزید اضافہ ہوا ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ عمران خان نے پٹرول ، ڈیزل اور بجلی سستی کرکے وعدہ خلافی کی ۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹیکس چھوٹ دینے کی وجہ سے مالی اور کرنٹ اکاونٹ خسارے میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ۔
ساتھ ہی آئی ایم ایف نے نئی اتحادی حکومت کی تعریف بھی کی اور کہا کہ نئی اتحادی حکومت نے قرض پروگرام کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ۔حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر لیوی پچاس روپے تک بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔پٹرولیم پر جی ایس ٹی بحال کرنے اور پارلیمنٹ سے ماوراٹیکس ایمنسٹی یا ٹیکس چھوٹ نہ دینے کا وعدہ کیا ہے ۔جبکہ آئی ایم ایف نے بجلی اور گیس ٹیرف میں بروقت اضافے پر زور دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ پر عوام پر منتقل کیا جائیگا۔زیادہ آمدن والے افراد کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائیگا۔رپورٹ کے مطابق رواں سال معاشی شرح نمو 3.5فیصدمہنگائی بیس فیصد رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:گجرات؛ عمران خان کی آمد سے قبل سرکاری ہسپتال بند، گیٹ کو تالے لگا دیئے گئے

مزیدخبریں