(24نیوز)درآمدی ڈیوٹی معاف،افغانستان سے طورخم کے راستے پیاز اور ٹماٹر کی درآمدات شروع ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کلکٹر کسٹم طورخم امانت خان نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 ہزارمیٹرک ٹن پیاز پاکستان درآمد کی گئی۔ 90 گاڑیوں پر مشتمل 1800 مٹرک ٹن ٹماٹر پاکستان میں داخل ہوگئے وفاقی حکومت نے افغانستان اور ایران سے پیاز اور ٹماٹرکے درآمدات پر ڈیوٹی معاف کردیاہے۔طورخم سرحد پرپیاز اور ٹماٹر گاڑیوں کی کلیرنس کےلئے دن رات عملہ تعینات ہے،افغانستان سے درآمدات کے باعث ملک میں پیاز اور ٹماٹر کی قلت کا خاتمہ ہوجائےگا
ٍیہ بھی پڑھیں:مہنگائی تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی
افغانستان سے پیاز اور ٹماٹرکی درآمد شروع
Sep 02, 2022 | 20:51:PM